سندھ رینجرز کی کاروائ بند مراد چیک پوسٹ پر 9 ہزار لیٹرایرانی ڈیزل برآمد

ایرانی ڈیزل

نیوز ٹوڈے : پاکستان آرمی چیف سید عاصم منیر کے احکامات پر سندھ رینجرز نے ایرانی ڈیزل مافیا کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا آغاز کر دیا ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر بلوچستان اور سندھ کے بارڈر پر کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بند مراد چیک پوسٹ پر 4 ایسے ٹرک پکڑے گۓ جو ایران سے ڈیزل سمگل کر کے لے جا رہے تھے ان چار ٹرکوں کے کئی خفیہ خانوں میں ڈیزل چھپایا گیا تھا مجموعی طور پر ان ٹرکوں سے 9 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا ہے-

غیر قانونی طریقے سے ڈیزل اسمگلنگ کے جرم میں چار ملزمان کو سندھ رینجرز نے حراست میں لے لیا ہے ان ملزمان میں صادق ، کریم ، بابواور محمد یٰسین شامل ہیں ایرانی ڈیزل اور ٹرکوں کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا سندھ رینجرز نے دہشتگردی اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک پولیس ،کسٹم اور دیگر اداروں نے مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے مزید تحقیقات اور کاروائی کیلیے ملزمان اور ان کی گاڑیوں کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+