تاجر تنظیموں نے وفاقی حکومت کی تجاویز کو رد کر دیا انوار الحق کاکڑ

تاجر تنظیم

نیوز ٹوڈے : نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہمیں مہنگے بجلی بلز اور عوام کی تکلیف کا بخوبی احساس ہے بجلی چوروں کی وجہ سے غریب عوام پر مہنگے بجلی بلز کا بوجھ پڑ رہا ہے عوام پر بوجھ کم کرنے کیلیے منصوبے بناۓ جا رہے ہیں دکانیں ،کاروبار اور بازار مغرب کے بعد بند کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے یکم اکتوبر سے پندرہ فروری تک مغرب کے وقت دکانیں بند کرکے بجلی کی بچت کی جا سکتی ہے-

وفاقی حکومت نے یہ تجاویز چاروں صوبوں کو بھی بھجوا دی ہیں تاجر تنظیموں نے کاروبار جلدی بند کرنے کی تجویز کو رد کر دیا ہے تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورت دس بجے سے پہلے دکانیں بند نہیں کی جا سکتیں تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کے بجاۓ حکومت کو چاہیے کہ مفت ملنے والی بجلی تاجروں کو دے دی جاۓ سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر سولر سسٹم لگاۓ جائیں تو بجلی کی بچت ہو سکتی ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+