نوے دن میں الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں: نگران وزیراعظم
- 08, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےایک انٹرویو میں کہا کہ الیکشن نوے دن میں کروانے کا فیصلہ آجائے میں الیکشن کرانے کےلیے تیار ہوں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔ مزید انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے خلاف نہیں ہیں ہم ان لوگوں کے خلاف ہیں جنہوں نے قومی تنصیبات پر حملے کیے اور آگ لگائی، اور توڑ پھوڑ کی- ان حرکتوں پر پاکستان کا قانون خلاف ہے-
ہوسکتا ہے کہ جنوری سے پہلے عام انتخابات ہو جائیں ہم تو انتظار میں ہیں کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کریں اور ہم اس سے جڑی تیاریاں مکمل کر کے اپنا الیکشن کمیشن کوسپورٹ کرنےکا آئینی فریضہ ادا کرکے اپنے گھرجائیں۔
تبصرے