کوئٹہ: چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف حکومت کی کارروائی، قیمتوں میں کمی آنا شروع
- 08, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا تھا جس پر حکومت نے سخت ایکشن لیا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا-کوئٹہ میں چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی جس کے بعد چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہےاب چینی کی قیمت 220 روپے کلو سے کم ہو کر 190 روپے فی کلو ہو گئی ہے-
کوئٹہ کے کمشنرنے کہا ہے کہ چینی ذخیرہ کرنے والعں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی- پچھلے ہفتے کوئٹہ میں غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا تھا اور فی کلو قیمت 220 روپے تک جا پہنچی تھی-
تبصرے