ایم ڈی کیٹ کا امتحان 2 مرحلوں میں لیا جائیگا:وزیر تعلیم
- 08, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے حوالے سے سیلاب سے متاثر ہونے والے طلباء کافی پریشانی کا شکار تھے،کیونکہ سیلاب آنے کی وجہ سے وہ تیاری نہیں کر سکے نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سیلاب والے علاقوں کے طلبہ کی طرف سے کہا گیا کہ وہ ٹیسٹ کی تیاری نہیں کر پائے- نگران وزیر صحت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان اکتوبر میں لیا جائے یا پھر دو مرحلوں میں لے لیا جائے-
وزارت صحت اور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اپنا فیصلہ جاری کر دیا کہ سیلاب سے متاثر زدہ علاقوں کے رہائش پزیر طلباء کا ٹیسٹ علیحدہ لیا جائیگا اور ان کے ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا-
اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان 2 مرحلوں میں کرانے کی ہدایت سے میرٹ پامال ہو گا، نگران وزیر صحت کی یہ ہدایت غلط ہے-آصف کرمانی نے ڈاکٹر ندیم جان کو مشورہ دیا کہ نگران وزیر صحت ادویات کی قیمتوں میں کمی، اسپتالوں میں سہولتیں بہتر کرنے پر توجہ دیں، امتحانوں کی تاریخیں دینا وزیر کا کام نہیں۔
تبصرے