ایک روپے 46 پیسےفی یونٹ بجلی مزید مہنگی کردی گئی

بجلی مزید مہنگی

نیوزٹوڈے: بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافہ عوام کے لیے پریشانی کا سبب ہے-لوگ بلوں سے پریشان ہو کر سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین کےلیے بجلی مزید مہنگی کردی۔بجلی ایک روپے 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے یہ اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے-

شہریوں نے پہلے ہی بل جلا کر آدائیگی سے صاف انکار کر دیا ہے-ادھر نیپرا نے مزید اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے ساتھ یہ بھی بتا دیا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+