سمگلنگ کو روکنے کیلیے حکومت نے کسٹم حکام کے ساتھ ایف آئی اے کو بھی اختیارات دے دیے

 

    نیوز ٹوڈے : ملک بھر میں معاشی بدحالی کے ذمہ داران کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے کسٹم حکام اور ملک کی حکومت کرنسی اور دوسری اشیا کی بیرون ملک سمگلنگ کو روکنے کیلیے سختی سے اقدامات کر رہی ہے پشاور میں باچا خان ایئر پورٹ پر دو لاکھ انتیس ہزار ریال ضبط کر لیے گۓ غیر ملکی کرنسی کو بیرون ملک لے جانے والا ملزم بھی ایئر پورٹ پر کسٹم پولیس نے گرفتار کر لیا ملک میں سپلائی چین کو بحال کرنے اور کھاد ، چینی ، کرنسی ، پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیا کی بیرون ملک اسمگلنگ کو روکنے کیلیے کسٹم پولیس کے ساتھ ساتھ اب حکومت نے ایف آئی اے کو بھی اختیارات دے دیے ہیں ۔

      اب ایف آئی اے بھی بیرون ملک آنے جانے والےتمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ اور اسمگلروں کے خلاف کاروائی کر سکتی ہے اس مقصد کیلیے ایف آئی اے کی تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں کراچی میں بھی جناح ایئر پورٹ پر دوبئی سے لایا گیا سامان ضبط کر لیا گیا ہے یہ سامان چھ کروڑ روپے کا ہے جس میں لیب ٹاپز، قیمتی موبائلز اور کئی قیمتی آئی پیڈز شامل ہیں اس کےعلاوہ دوبئی سے لاۓ جانے والے سامان میں قیمتی گھڑیاں اور کئی دوسری قیمتی اشیا بھی شامل ہیں کسٹم حکام کے مطابق دو ہفتوں کے دوران 2 ارب کروڑ روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج جیے جا رہے ہیں 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+