نو مئی واقعات کے بعد روپوش پی ٹی آئی رہنما شوکت علی لالیکا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

 

    نیوز ٹوڈے: پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شوکت علی لالیکا 9 مئی کو ہونے والے واقعات کے بعد روپوش ہو گۓ تھے اور 9 مئی کے بعد وہ کہاں قیام پذیر تھے کسی کو کچھ معلوم نہیں تھا گزشتہ روز شوکت علی لالیکا اپنی اہلیہ کے ساتھ اسلام آباد جا رہے تھے جب کوٹ مومن کے قریب انہیں ٹریفک حادثہ پیش آگیا حادثے میں ان کی اہلیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی اور شوکت علی اس حادثے میں شدید زخمی ہوۓ

       زخمی حالت میں انہیں لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں آج وہ بھی دم توڑ گۓ ان کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جاۓ گی شوکت علی لالیکا صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں اس کے علاوہ وہ تین مرتبہ ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں وہ وزیر اعلٰی پنجاب کے مشیر بھی رہ چکے ہیں شوکت علی کا تعلق بہاولنگر سے تھا 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+