ہمیں ایسے سیاسی لیڈروں پر ترس آتاہے جنہیں عوام اپنا لیڈر ماننےکو تیار نہیں رئیس قائم خانی

 

     نیوز ٹوڈے : چیئر مین آف پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حیدر آباد جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اگر اقتدار میں آئی تو حیدر آباد کی تمام کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیےجائیں گے. آج تک حیدر آباد میں جتنے بھی کام ہوۓ ہیں وہ صرف پی پی نے ہی کیے ہیں بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے کچھ اتحادی الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن جو بھاگ رہے ہیں انہیں بھاگنے دیں پیپلز پارٹی ڈرنے والی یا بھاگنے والی جماعت نہیں ہے ۔

     ہم الیکشن کیلیے تیار ہیں بلاول بھٹو کے اس بیان پر ایم کیو ایم کے رہنما انیس قائم خانی نے رد عمل کرتے ہوۓ کہا کہ بلاول بھٹو کے اس بیان پر دنیا ہنس رہی  ہے رئیس قائم خا نی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے بلاول بھٹو کو ان کے پاپا نے نئی نوکری پر لگا دیا ہے انہیں شاید معلوم نہیں کہ ایم کیو ایم پارٹی بھاگنے والی نہیں بلکہ لڑنے والی پارٹی ہے رئیس قائم خانی نے کہا کہ ایسی سیاسی پارٹی پر ہمیں ترس آتا ہے جنہیں دونوں شہروں کی عوام اپنا لیڈر ماننے کو ہی تیار نہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+