انٹیلیجنس بیورو نے سمگلروں اور سہولتکاروں کی لسٹ حکومت پاکستان کو دے دی

انٹیلیجنس بیورو

نیوز ٹوڈے : حکومت کے ہر قسم کی سمگلنگ کے خلاف سخت ایکشن لینے پر سول حساس ادارے انٹیلیجنس بیورو نے ایرانی تیل  اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے واالے 29 ڈیلروں کی تفصیلات حکومت کو فراہم کردیں اس کے علاوہ بھی اس شعبے سے تعلق رکھنے اور اس قسم کا کاروبار کرنے والے مختلف لوگوں کی تفصیلات حکومت کو پہنچا دی گئی ہیں اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً سالانہ تین ارب روپے کا ایرانی تیل سمگل کیا جاتا ہے اس کے علاوہ اس تیل کی سمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں اور سہولتکاروں کی تعداد بھی بتائی گئی ہے ۔

انٹیلیجنس بیورو نے حکومت کو جو معلومات فراہم کی ہیں ان کے مطابق پورے  پاکستان میں تقریباً  722 افراد حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہے ہیں جن میں سے پنجاب کے 105 خیبر پختونخواہ کے 183 سندھ کے 176اور بلوچستان کے 104 ڈیلر یہ کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ 37 آزاد کشمیر میں اور17 ڈیلر اسلام آباد میں بھی یہ کاروبار کر رہے ہیں اسی طرح ایران سے پاکستان کو تیل سمگل کرنے والے افراد کی تعداد بھی بتائی گئی ہے اس رپورٹ کے مطابق سالانہ 2 ارب 81 کروڑ لیٹر سے زیادہ ایرانی تیل پاکستان کو سمگل کیا جاتا ہے جس سے پاکستان کے قومی خزانے کو سالانہ ساٹھ ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس ایرانی تیل کی سمگلنگ سے ہونے والی آمدن دہشتگردوں پر استعمال کی جاتی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی بارڈر سے ملحقہ علاقوں سے 76ڈیلر اس کاروبارشامل ہیں اور یہ ایرانی تیل ملک بھر کے 992 پیٹرول پمپس پر بیچا جاتا ہے اس کاروبار میں 90 سرکاری اہلکاروں اور 29 سیاستدانوں کی شمولیت کا بھی انکشاف کیا گیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+