میٹرو اور اورنج لائن میں معذوروں اور طلبہ کو فری سفر کی سہولت کی منظوری دے دی
- 11, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: پنجاب کی نگران حکومت نے میٹرو اور اورنج لائن میں طلبہ ، بزرگوں اور معذور افراد کیلئے فری بس کی سہولت کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ میں پچیسواں اجلاس ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ۳۹ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ہے اور اجلاس میں صوبائی وزرا ، اور حکام نے شرکت کی ہے۔ نگران کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے تک کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے محسن نقوی نے فوری نوٹیفیکیشن بھی جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
تبصرے