مرید کے گھر کے سامنے کھڑا ہونے سے منع کرنے پر مخالفین نے لگائی اپنی عدالت
- 12, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: مرید کے امیروں نے لگائی اپنی عدالت مرید کے ایک امیر خاندان نے دو سگے بھائیوں کو گھر کے سامنے کھڑا ہونے سے منع کرنے پر سزا دےد ی تفصیلات کے مطابق مرید کے کی نواحی آبادی چک 44 میں مخالفین نے اپنی عدالت لگا لی چک 44 کے محمد اکرم اور شاہد دو سگے بھائیوں کوگھر کے سامنے کھڑا ہونے سے منع کرنےکی سزا دیتے ہوۓ مخالفین نے گھر بلا کربیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جب دونوں کی حالت غیر ہو گئی تو دونوں کو گلی میں پھینک دیا-
اہلخانہ دونوں کو شدید زخمی حالت میں مرید کے کے ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے گۓ جہاں پر محمد اکرم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ چھوٹے بھائی شاہد کو بھی نیم بے ہوشی کی حالت میں ٹی ایچ کیو سے لاہور منتقل کر دیا گیا اکرم اور شاہد کی معزور والدہ نے بتایا کہ پولیس بھی بااثر افراد کے ساتھ ملی ہوئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ اکرم منشیات کا عادی تھا اورنشے کی اوور ڈوز کی وجہ سے اکرم کی موت ہوئی ہے دوسرا اکرم 9سی کا ملزم ہے تاہم جاۓ وقوعہ پر جا رہے ہیں وہاں جا کر ہی اصل حقائق کا پتہ چلے گا-
تبصرے