پشاور باچا خان ائر پورٹ پر گلف ائر لائن کی پرواز میں تعطل سے ائر پورٹ پر ہنگامہ آرائی
- 12, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: پشاور کے باچا خان ائر پورٹ پر گلف ائر لائن کی پرواز 38 گھنٹے تک تعطل کا شکار اس ائرلائن کے زریعے 255 مسافروں نے قطر،بحرین،دوبئی،ریاض اور استنبول کیلیے ٹکٹ لی تھیں لیکن آج دوسرا دن بھی گزرنے والا ہے لیکن پھر بھی گلف ائر لائن اڑان نہ بھر سکی پہلے تو مسافروں کو ائر پورٹ پر ہی پرواز میں چند گھنٹے کی تاخیر کا بہانہ بنا کر دلاسہ دینے کی کوشش کی گئی لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا لوگ انتظار کرتے تھک گۓ اور ائر پورٹ کے عملے اور کسٹم حکام سے معقول جواب نہ پا کر لوگ مشتعل ہو گۓ مسافروں نے ائر پورٹ پر احتجاج شروع کر دیا-
اور کسٹم حکام سے ائر لائن کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا مسافروں نے ہرجانے کا مطالبہ بھی کیا ہے ایک تو مسافروں کو ان کی منزلوں تک نہیں پہنچایا گیا پہلے یہ بہانہ بنایا گیا کہ ائر لائن میں کوئی تکنیکی اور فنی خرابی ہے جس کو جلد دور کر دیا جاۓ گا لیکن جب لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا تو انہیں قریبی ہوٹل منتقل ہو جانے کا مشورہ دیا جانے لگا جس پر مسافر بھڑک اٹھے اور انتظامیہ سے الجھ پڑے جب مسافر ہوٹل میں گۓ تو وہ انتہائی غیر معیاری ہوٹل تھا انتظامیہ کے مطابق ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ گلف ائر لائن تاخیر کا شکار ہوئی ہے 39 گھنٹے گزرنے پر بھی تعطل کی کوئی معقول وجہ سامنے نہیں آئی اس وقت ائر پورٹ پر افراتفری اور ہنگامہ آرائی کی صورتحال ہے-
تبصرے