ملک بھرکی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیل کرنےکا فیصلہ: حکومت

بورڈ  آف ڈائریکٹرز

نیوزٹوڈے: ماضی میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈمیں سیاسی اور اپنی مرضی کے لوگوں کو شامل کیا گیا تھا جن میں اکثربورڈ ممبران نان ٹیکنیکل اور سیاسی گھرانوں سےتعلق رکھنے والے ہیں۔ ان میں اثر تو ایسے ہیں جن کو ٹیکنیکل خرابیوں کا پتہ بھی نہیں چلتا-ذرائع وزارت توانائی کے مطابق پاورکمپنیوں میں ٹیکنیکل، اہل اور غیر سیاسی افراد شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جس میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور این ٹی ڈی سی کے نئے بورڈ تشکیل دیےجائیں گے۔ اور اس کے ساتھ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بھی جاری کر دئے گئے ہیں اس آپریشن کے دوران 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا پتہ لگا ان کے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جا رہا ہے-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+