توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کرپشن میں ملوث، بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور
- 12, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کرپشن میں ملوث، بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے-اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ان کے وکیل لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے۔اور انہوں نے عدالت کو کہا کہ آج 2 بجے چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ملاقات ہے، ان کے پاس اپنے شوہر سے ملنے کا ہفتے میں ایک ہی دن ہوتا ہے لیکن آج ہی نیب نے بشریٰ بی بی کو طلب کیا ہوا اور وہ عدالت میں پہنچ چکی ہیں-
ساتھ ہی یہ بھی اپیل کی کہ نیب کو ہدایات جاری کریں کہ تاریخ میں تعاون کرلیا کریں،لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ احتساب عدالت ڈائریکشن جاری کرے کہ اگرنیب کوگرفتاری چاہیئے ہوتوپہلے عدالت سے اجازت لی جائے۔اس کے بعد بشریٰ بی بی جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ ہوگئیں۔
تبصرے