ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے بعد اب گندم کی اسمگلنگ میں بھی سرکاری اہلکار ملوث:رپورٹ
- 12, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: ذخیرہ اندوزں کے خلاف آپریشن میں گندم کی اسمگلنگ کی رپورٹ بھی سامنے آئی ہے-جس میں گندم،کھاد،چینی کے اسمگلرز اور سرکاری اہلکاروں کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل کی گئی ہیں۔گندم کی اسمگلنگ میں ملوث 592 ذخیرہ اندوزں کی نشاندہی کی گئی ہے جب کہ گندم کی اسمگلنگ میں 26 اسمگلرز سامنے آئے ہیں-
90147 میٹرک ٹن ذخیرہ شدہ اور اسمگل ہونے والی گندم قبضےمیں لی گئی ہے۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس غیر قانونی کام میں سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں-رپورٹ کے مطابق پنجاب میں272، سندھ میں244 اورکے پی میں56 سرکاری اہلکار اسمگلرز کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جب کہ بلوچستان میں 15 اور اسلام آباد میں 5 اہلکار اسمگلرزکےساتھی ہیں۔یاد رہے اس سے پہلے بھی ایرانی تیل کے کاروبار میں 29 سیاستدان بھی ملوث تھے۔
تبصرے