پی آئی اے کو پروازیں جاری رکھنے کیلیے 23 ارب روپے کی فوری ضرورت ہے سینئر ڈائریکٹر پی آئی اے

قومی ایئر لائن

نیوز ٹوڈے : پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے سینئر ڈائریکٹر نے ایک ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوۓ انکشاف کیا ہے کہ اگر نگران حکومت نے فوری طور پر 23 ارب روپے کی رقم پی آئ اے فراہم نہ کی تو 15 ستمبر تک پی آئی اے کی پروازیں مکمل طور پر بند ہو جائیں گی انہوں نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن اس وقت بند ہونے کے دہانے پر کھڑی ہے پچھلے پندرہ روز میں قابلِ پرواز طیارے 23 سے کم ہو کر 16 رہ گۓ ہیں کیونکہ طیارہ ساز کمپنیوں نے بوئنگ اور ایئر بس کے پرزوں کی فراہمی کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

اگر پی آئی اے نے بروقت ادائیگی نہ کی تو کمپنی پرزوں کی تیاری کاکام بند کر دے گی جس سے صرف پندرہ روز کے دوران ہی اسوقت پرواز کے قابل 16 تیارے بھی کام کرنا چھوڑ دیں گے نگران حکومت کیلیے جو سابقہ حکومت نے مصیبتیں چھوڑی ہیں یہ ان میں سے ایک گھمبیر معاملہ ہے کیونکہ پی آئی اے کو حکومت کی طرف سے بروقت ایک بھاری رقم ملنا ضروری ہے ورنہ قومی ایئر لائن کی دوسرے ملکوں میں پروازیں رک جائیں گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+