پارہ چنار: قبائلی اضلاع کی پہلی خاتون ثمرین عامر نے ایس ایچ او کا عہدہ سھنبال لیا

مسیحی خاتون افسر

نیوزٹوڈے: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کی پہلی مسیحی خاتون افسر نے ایس ایچ او کا عہدہ سھنبال لیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ، خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی سے خواتین کی پولیس اسٹیشن میں کسی قسم سے مسئلے کی رسائی آسان ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی خاتون ایڈیشنل ایس ایچ او ثمرین عامر مسیحی قبل از وقت رپوٹنگ سینٹ میں تعینات تھی اور انہوں نے محرم الحرام میں خواتین کی مجالس پر بھی ڈیوٹی سر انجام دے دی ہے۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او کرم تعینات پر بے حد خوشی ہو رہی ہے اور نئی زمے داریاں ملنے پر خواتین کے مسائل کو ترجیخ دو گی۔ اور ان کی تعیناتی سے باقی خواتین اہلکاروں کو حوصلہ ملے گا اور پولیس میں خواتین کی بھرتیوں کا بھی رجحان بڑھے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+