بونیر کے گائوں میں بجلی کا ماہانہ بل صرف 100 روپے
- 13, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: جہاں پاکستانی عوام بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں ، وہی پاکستان میں مقیم بنیر کا ایک گاؤں کے لوگوں نے انکھا انکشاف کیا ہے۔ بنیر کے گاؤں میں لوگوں کو ماہانی بل 100روپے تک ادا کرنا پڑتا ہے۔ ایک خبر کے مطابق، خیبر پتخونخوا کے ضلع بنیر کے گاؤں برشمنال کے لوگ 24 گھنٹے بجلی استعمال کرنے کے بعد بھی صرف ۱۰۰ روپے بجلی کا بل ادا کرتے ہیں۔ کیو نکہ ان کے ایک رہائشی نے گاؤن کے بیچ میں سے گزرنے والے نالے پر ایک برساتی نالہ بنایا تھا جو کہ اپنے قریبی تمام گھروں کو بجلی فراہم کرتا ہے۔
اس بجلی سے لائٹ ، فریج ، پنکھے اور مشین بھی چلائی جاتی ہے اور کوئی بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی ۔ شوکت علی نامی شخص نے آٹھ سال پہلے دس لاکھ کی لاگت سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل میں پہنچایا تھا جو کہ 150 سے زیادہ گھروں کو بجلی فراہم کرتا ہے
تبصرے