لاہور کے شہری نے ہائیکورٹ سے زہر پینے کی اجازت کے لیے درخواست دائر کر دی

زہر پینے کی اجازت

نیوزٹوڈے: لاہور کے ایک شہری نے زہر پینے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت میں لوگ اس کی بات سن کر حیران رہ گئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، بادامی باغ کے ایک رہائشی نے درخواست جمع کرائی کہ اسے زہر پینے کی اجازت دی جائے، اسے کچھ نہیں ہوگا ۔ عدالت نے اسکا موقف سننے کے بعد، درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا اور مسترد کر دیا۔ درخواست گزار نے موقف دیا کہ انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ درخواستیں ڈی سی لاہور اور سیکریٹری ہوم کو بھی دے رکھی ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ ان کے پاس بہت سارے کینسر کے علاج ہے اور وہ یہ خود پر اپلائی کرنا چاہتے ہے ۔ اس لیے ان کو موچی گیٹ پر زہر پینے کی اجازت دی جائے۔ اس کے بعد وہ زہر سے بھرا ہوا گلاس پیے گا اور اس کے بعد وہ کینسر کے علاج کی فی سبیل اللہ دوا دے گا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+