نگران حکومت نےذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے عمل کو تیز کر دیا

نگران حکومت

نیوز ٹوڈے : نگران حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عمل مزید تیز کر دیا ہے ذخیرہ اندوزوں اور چور مافیا کے خلاف سیکیورٹی فورسز ، رینجرز اور کسٹم حکام سر گرم عمل ہیں آج حافظ آباد کے علاقے سے دو رائس ملوں سے بیس ہزار چینی کی بوریاں 17، ہزار گندم کی بوریاں اور کھاد کی 1100 بوریاں برآمد کر لی ہیں آپریشن کے دوران دو تاجروں اور مل مالکان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے کوئٹہ میں بھی سرکی روڈ پر 4500 چینی کے تھیلے تین گوداموں سے بر آمد کر لیے گۓ ہیں ۔

سرگودھا میں بھی اطلاع ملنے پر گوداموں پر چھاپے مارے گۓ اور چینی کی بوریوں سے بھرے چار گودام سیل کر دیے گۓ گودام چینی اور گندم سے بھرے پڑے ہیں اور عوام آٹے اور چینی کیلیے ترس رہی ہے پیسوں سے بھی ضرورت کی اشیا حاصل کرنے سے محروم ہے ذخیرہ اندوز اور اسمگلر مافیا دوسرے ملکوں میں چینی اور دوسری ضروری اشیا بھجوا رہے ہیں نگران حکومت نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ برآمد کی جانے والی چینی کے ہزاروں تھیلے سرکاری نرخ پر فروخت کیے جائیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+