گرمی کی لہر ٹوٹنے کا امکان، پنجاب میں کل سے بارشوں کا سلسلہ جاری
- 14, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: محکمہ موسمیات نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ 15 ستمبر سے پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو کہ 20 ستمبر تک جاری رہے گی۔ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے بیس ستمبر کے دوران ، مری، گلیات ، پنجاب ، گلگت میں تیز یواؤں کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔
اس دوران راورلپنڈی سمیتکے پی کے میں بھی تیز ہواوؐں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ ۱۶ سے ۱۸ ستمبر کے دوران ڈیروہ اسماعیل ، بنوں اور جنوبی پنجاب میں بھی بارش متوقع ہے۔ بارشوں کے باعث حالیہ گرمی کی شدت میں بھی کمی کا امکان ہے۔
تبصرے