سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ ریفائنری پراجیکٹ پر دستخط ،دو لاکھ سے زائد ملازمتوں کی امید

سرمایہ کاری

نیوزٹوڈے: بے پناہ قدرتی وسائل سے زرخیز پاکستان کا رقبہ صوبہ بلوچستان میں براہ راست سرمایہ کاری کر نے کے لیے بہترین جگہ ہے۔ حال ہی میں سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کی حکومت سے سرمایہ کاری کے ماڈل کے تحت آئل ریفائنری کے پروجیکٹ کو قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ ایک معائدہ بھی ہوا ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پندرہ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی ، جس سے دو لاکھ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع ملے گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب نے صوبے کے کان کنی کے شعبے میں آٹھ ارب ڈالر کی اضٓفی سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے تعاون کیا ہے۔ اس میں سرمایہ کاری کے لیے 100 فیصد تک غیر ملکی ملکیت کی اجازت ہو گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+