کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے

نیوز ٹوڈے: آج رات کراچی میں زلزلے کے جھٹکے وقفے وقفے سے محسوس کیے گۓ ریکٹل سکیل پر زلزلے کی شدت 2.9ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آۓ زلزلے کے جھٹکے رات 11 بج کر 51 منٹ پر محسوس کیے گۓ سب سے شدید جھٹکے کراچی کے علاقوں ملیر ،کورنگی اور ابراہیم حیدری میں محسوس کیے گۓ جہاں لوگ باہر سڑکوں پر نکل آۓ-

ان علاقوں میں وقفے وقفے سے شدید نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گۓ زلزلے سے دروازے اور کھڑکیاں ہلتے ہوۓ نظر آ رہے تھے بہت خوف کا عالم تھا لوگ ترکیہ اور مراکش میں زلزلے کی تباہ کاریاں دیکھ چکے ہیں اسلیے لوگ زیادہ خوفزدہ ہو گۓ زلزلے کا مرکز ملیر کے علاقے کے مغرب میں 10 کلو میٹرپر تھا اس لیے ان علاقوں میں زلزلے کی شدت زیادہ تھی-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+