کوئٹہ دھماکے میں پی ڈٰی ایم رہنما حمد اللٰہ شدید زخمی
- 15, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: کوئٹہ کے علاقے مستونگ کے قریب سڑک کنارے دھماکہ ہوا ہے جس میں 12 افراد زخمی ہو گۓ ہیں دھماکہ مستونگ کے قریب قومی شاہراہ پر ہوا جس میں پی ڈی ایم کے رہنما حافظ حمد اللٰہ اپنے گن مینوں سمیت شدید زخمی ہو گۓ زخمیوں کو میر غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں سے طبعی امداد کے بعد کوئٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا تحقیقات کے مطابق حملہ آوروں نے 6 کلو بارودی مواد ایک بائیک پر نصب کر رکھا تھا اور یہ دھماکہ خیز مواد ریمونٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا-
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور سابق وزیر اعطم شہباز شریف نے حملے کو بزدلانہ فعل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پورا پاکستان ملک سے دہشتگردی کیلیے متحد ہے مولانا فضل الرحمٰن نے بھی واقعے کی شدید مزمت کی ہے اور کہا ہے کہ الیکشن سے قبل اس طرح کے دھماکے کسی صورت قبول نہیں-
وسیم حسن
تبصرے