راولپنڈی: غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
- 15, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: ذخیرہ اندوزوں اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے-راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اس پر کام شروع کر دیا ہے- غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کے دوران گیارہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفتر گرا دیئے گئے-
یہ غیرقانونی دفاتر چکری روڈ پر تھے- یہ کاروائی عوام کی شکایات درج کرانے پر شروع کی گئی تھیڈی جی نے بتایا کہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز شہریوں کو ورغلا کر جعلسازی میں ملوث تھیں، شہری نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری سے پہلے آر ڈی اے سے معلومات لیں ۔
تبصرے