شکر گزار ہوں اللہ نے مجھ سے ملک اور انصاف کی خدمت لی ، عمرعطا بندیال کا اپنی ریٹائرمنٹ پر آخری بیان
- 15, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کل اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں- اور ان کی جگہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بطور چیف جسٹس پاکستان تعین کیا جائے گا اپنے عہدے کا حلف سترہ ستمبر کو اٹھائیں گے۔ عمرعطا بندیال آخری دن سپریم کورٹ میں وکیلوں اور صحافیوں سے مل کر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جتنا بھی وقت یہاں سب کے ساتھ گزرا بہت اچھا تھا اور کہا گڈ ٹو سی یو آل مائی فرینڈز۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے میڈیا کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا ججز پر تنقید نہ کرے ، لیکن فیصلوں پر تنقید کر سکتی ہے- تنقید کے جواب میں ججز اپنا دفاع نہیں کر سکتے، میڈیا کسی بھی جج پر تنقید کرنے سے پہلے یہ ضرور دیکھے کہ آیا یہ بات سچ ہے یا نہیں-
چیف جسٹس کا کہنا تھا اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھ سے ملک اور انصاف کی خدمت لی، اللہ کے لیے اپنا فریضہ ادا کیا۔
تبصرے