شیخ رشید کی قبضے میں لی گئی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کا حکم
- 15, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: پولیس نے شیخ رشید کی گاڑیاں اپنے قبضے میں لے لی تھی جس کے متعلق انٹرا کورٹ میں شیخ رشید اپیل دائر کی تھی- جسکا فیصلہ آج ہو چکا ہے-عدالت نے منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پولیس نے شیخ رشید کی گاڑیاں غیرقانونی طورپر قبضے میں لیں لہٰذا گاڑیاں جہاں سے قبضے میں لی گئی تھیں اسی جگہ واپس کی جائیں۔
ان کی قبضے میں لی گئی گاڑیاں کسی جرم میں استعمال نہیں ہوئیں۔عدالت نے مزید کہا کہ بظاہرپولیس نےگاڑیاں شیخ رشید کو سرینڈرکرانے کیلئے قبضے میں لیں، ان کی گاڑیاں قبضے میں لیتے ہوئے قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا گیا۔
تبصرے