رینجرز کا بلدیہ ٹاؤن کراچی میں آپریشن،1 ارب سے زائد مالیت کی چینی برآمد

بلدیہ ٹاؤن

نیوزٹوڈے: پاکستانی رینجرز نے چینی اور باقی اناج کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے-رینجرز کو خفیہ اطلاع دی گئ کہ بلدیہ ٹاؤن میں چینی کے گودام بھرے پڑے ہیں- دی گئی اطلاع کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے اسلام نگر بلدیہ ٹاؤن، حب ریور روڈ پر واقع دو مختلف گوداموں میں چھاپا مارا اور وہاں سے چینی کی ایک لاکھ 40 ہزار بوریاں برآمد کر لی ذرائع کے مطابق برآمد کی جانے والی چینی کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے،

ذخیرہ شدہ چینی بلوچستان کے راستے افغانستان بھیجی جانی تھی، برآمد شدہ چینی مزید قانونی کارروائی کے لیے سول انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی۔اب کورنگی میں بھی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جانا ہے جس میں بھاری مقدار میں آٹا اور چینی بڑی مقدار میں برآمد کیے جانے کی توقع ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+