آئندہ سماعت تک ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری نہ کیے جائیں:پشاور ہائیکورٹ

میڈیکل ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ

نیوزٹوڈے: 10 ستمبر کو ملک بھر میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کا امتحان ہوا تھا جس میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے شرکت کی تھی۔ جس میں کچھ طلباء نے بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل کرنے کی کوشش کی تو اس سلسلے میں باقی طلبہ نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

پشاور ہائیکورٹ جسٹس ارشد علی نے ایم ڈی کیٹ کےخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔اور ٹیسٹ کے نتائج روک دیے ہائیکورٹ نے حکم دیاکہ آئندہ سماعت تک ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری نہ کیے جائیں۔ آئندہ سماعت 21 ستمبر کو ہو گی-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+