پیٹرول کتنی قیمت پر فروخت ہوگا؟ نگران وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

نیوزٹوڈے: اسلام آباد میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے ایکشن لیتے ہوئے فوری اجلاس طلب کر لیا۔ ملک میں ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جس سے پریشان عوام معاشی بحران کے باجھ تلے دبتی جا رہی ہے۔

اس مشکل وقت میں پِستی عوام کے لے نگران وزیراعظم نے اہم قدم اٹھایا ہے۔ اور ذرائع کے مطابق دو اجلاس ایک پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور دوسرا بجلی چوری کے حوالے سے بلایا گیا ہے۔ اس اجلاس میں وزارتِ خزانہ اور اوگرا ایجنسی کے تمام افسران شرکت کریں گے۔ اور مزید بجلی چوری کے خلاف کیے جانے والے کریک ڈاؤن کی رپورٹ سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+