سولجر بازار میں بھتہ خوروں کی فائرنگ سے زیر تعمیر عمارت کا چوکیدار جاں بحق
- 16, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہے ملازمین اور بلڈرز سے بھتہ طلب کیا گیا بلڈرز نے بھتہ دینے سے انکار کر دیا جس پر موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے فائرنگ کر دی فائرنگ سے عمارت کا چوکیدار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو فائرنگ کرتے ہوۓ دیکھا جا سکتا ہے پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی ملزمان فرار ہو گۓ تھے فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے چوکیدار کی عمر 26 سال تھی فائرنگ کے بعد رینجر اور پولیس علاقے میں پہنچ گئی
پولیس ذرائع کے مطابق جاۓ وقوعہ سے 9 ایم ایم کے خول ملے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقع بھتہ خوری کا ہے اور ملزمان لیاری گینگ وار کے کارندے تھے جن کے سرغنہ جمیل چھانگا ہیں جمیل چھانگا کے نام سے ہی عمارت کے بلڈرز کو بھتہ کی پرچی بھیجی گئی تھی بلڈرز نے پرچی کے مطابق بھتہ ادا نہیں کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں بے گناہ چوکیدار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا پولیس نے انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرتے ہوۓ جمیل چھانگا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
تبصرے