نگران حکومت نے پاکستانی عوام کو دوبارہ پیدل اور جانوروں پر سفر کروانے کا فیصلہ کر لیا

    نیوز ٹوڈے : ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا ہے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں26 روپے 2 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے ہو گئی ہے اعلٰی کوالٹی ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کر دیا جاۓ گا ۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اتنے بڑے اضافے کی وجہ سے جو مہگائی کا طوفان آۓ گا اس سے پریشان لوگ حکومت پر پھٹ پڑے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے پر سخت تنقید کرتے ہوۓ کہ حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیے کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں عوام کی استطاعت سے باہر ہیں کیا عوام گاڑیاں چھوڑ کر پیدل سفر کرنا شروع کر دے دراصل نگران حکومت کے یہ فیصلے ملک کو ترقی کی راہ پر لانے والے نہیں بلکہ دو سو سال پیچھےدھکیلنے والے ہیں جب لوگ گاڑیوں کے بجاے پیدل یا جانوروں پر سفر کرتے تھے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+