افغان ، پاکستان طورخم بارڈر دس دن بعد کھول دیا گیا
- 18, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : پاکستان اور افغانستان کی فوجوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد 6 ستمبر 2023 کو پاک افغان بارڈر کو پاکستانی حکومت نے ہر قسم کی آمدو رفت کیلیے بند کر دیا تھا ہر قسم کے تجارتی سلسلے منقطع کر دیے تھے کیونکہ پاکستان نے کئی مرتبہ افغان حکومت سے یہ شکایت کی ہے کہ افغانستان کی سرزمین اور اور افغانستان میں چھوڑے گۓ امریکہ کے ہتھیار افغان دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کیلیے استعمال کر رہی ہیں افغان حکومت ان کاروائیوں کو روکنے میں ہمارے ساتھ تعاون کرے لیکن پاکستان کے ان الزامات پر طالبان حکومت نے کبھی کان نہیں دھرے بلکہ ان الزامات کو ہی جھٹلاتے رہے-
لیکن افغانستان کی طرف سے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنانے پر پاکستان نے طورخم بارڈر کو ہی سیل کر دیا تھا اور تقریباً 9 روز تک یہ بارڈر بند رہا اس دوران دونوں حکومتوں کے درمیان مذاکرات اور بات چیت کے کئی ادوار گزرے افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر متقی نے پاکستان حکومت کو یہ یقین دہانی کروائی کہ افغان سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاۓ گی امیر متقی نے پاکستان حکومت سے سے بارڈر کھولنے کی درخواست کی کئی مذاکرات کے بعد دسویں روز طورخم بارڈر کو کھول دیا گیا جس پر مسافروں اور تاجروں کے چہرے مسرت سے کھل اٹھے۔
تبصرے