جماعت اسلامی کا پشاور اور کراچی میں مہنگائی کے خلاف دھرنا

مہنگائی کے خلاف دھرنا

نیوز ٹوڈے: پاکستان کے علاقے پشاور میں گورنر ہاؤس کے سامنے جماعت اسلامی نے مہنگائی بجلی کے بلوں اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں دھرنے سے خطاب کرتے ہوۓ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اب عوام کیلیے گھر کا چولہا جلانا بھی مشکل ہو گیا ہے ہمیں امید ہے کہ نۓ آنے والے چیف جسٹس اس ظلم کا خاتمہ کریں گے کراچی میں بھی آج پندرہ مختلف مقامات پر جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف دھرنے کا اعلان کر دیا ہے-

حافظ ممحمد نعیم نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ گزشتہ پورے سال میں امراء اور جاگیردار طبقے نے صرف 4 ارب روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ عام ملازمت پیشہ شہریوں سے 264 ارب روپے ٹیکس گزشتہ ایک سال میں وصول کیا گیاحکومت اگر جاگیردار طبقے سے پورا ٹیکس وصول کرے تو بجلی پیٹرول اور دوسری اشیا کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں ملک کے ہر شہری سے مساوی سلوک کر کے ہی اس ظلم کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+