گوجرانولہ پھوپھا نے سات سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا

بچی کے اغوا کا معاملہ

نیوز ٹوڈے: پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں جھنگی سے دو روز قبل 7 سال کی بچی کے اغواء کا معاملہ سامنے آیا تھا بچی کے والدین نے بچی کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی تحقیق کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے بچی کے اغوا کار کو حراست میں لے لیا اغوا کا ر بچی کا پھوپھا تھا جس نے دو روز قبل بچی کو جھانسہ دے کر موٹر سائیکل پو سوار کیا اور اپنے سکریپ کے گودام میں بچی کو لے گیا ملزم نے خود اعتراف کیا ہے کہ اس نے گودام میں بچی کے ساتھ زیادتی کی اور پھر اسے قتل کر دیا-

قتل کرنے کے بعد سات سال کی بچی کی لاش کو بوری میں بند کر دیا اور سیوریج کے نالے میں لاش کو بہا دیا پولیس کے مطابق بچی کی لاش کو سیوریج کے نالے سے نکالنے کا آپریشن آج سے شروع ہو گا سفاک مجرم کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی سات سالہ بچی گھر سے دکان پر چیزیں لینے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی جبکہ ملزم اعجاز جو کہ بچی کا پھوپھا تھا جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے وہ پچھلے دس سال سے سسرالیوں کے پاس ہی رہتا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+