چیف جسٹس فائز عیسٰی کی سربراہی میں پہلی بار فل کورٹ سماعت براہ راست

چیف جسٹس فائض عیسٰی

نیوز ٹوڈے :گزشتہ روز پاکستان کے 29 چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھانے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی سیکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی لینے سے انکار کر دیا تھاقاضی فائز عیسٰی نے حلف اٹھاتے ہی سب سے پہلا کام پریکٹس انڈ پروسیجر ایکٹ معاملے پر فل کورٹ بنچ تشکیل دے دیا یہ تمام تر عدالتی کاروائی براہ راست دکھائی جاۓ گی عدالتی کاروائی کو لائیو دکھانے کیلیے پی ٹی وی نے پانچ کیمرے عدالت نمبر 1 میں لگا دیے ہیں اور ایک کیمرہ وکلاء کے روسٹر روم میں بھی لگا دیا گیا ہے ساڑھے گیارہ بجے تک عدالتی کاروئی شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے-

آج جیسے ہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سپریم کورٹ پہنچے توان کے ساتھ نہ تو کوئی سیکیورٹی تھی اور نہ ہی وہ بلٹ پروف گاڑی میں سوار تھے انہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر دیا جانا تھا لیکن انہوں نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کر دیا چیف جسٹس فائز عیسٰی نے پولیس کو ہدائت بھی کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پورے خلوص کے ساتھ پوری کرے چیف جسٹس جیسےہی سپریم کورٹ پہنچے سپریم کورٹ کے عملے نے ان کا استقبال کیا چیف جسٹس نے عملے سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا لوگ خوشی سے عدالت نہیں آتے بلکہ اپنے مسائل کے حل کیلیے آتے ہیں اس لیے ان سے مہمانوں جیسا سلوک کیا جاۓ چیف جسٹس فائز عیسٰی نے کہا کہ انصاف کے دروازے کھلے رکھیں اور آنے والے لوگوں کی مدد کریں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+