مہنگائی کی وجہ سے ہر کوئی ذہنی مریض بن گیا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق

نیوزٹوڈے: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے ہر شخص ذہنی مریض کا شکار ہے۔ زیادہ بل آنے کی وجہ سے ایک درجن سے زیادہ افراد خود کشی کر چکے ہے۔ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے دھرنا بھی دیا اور آٹا ، چینی کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف آواز اٹھائی۔

ہمارا دشمن ملک چاند پر چلا گیا ہے، اور ہم سڑک پر بیٹھے ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے جسم اور جان کا رشتہ مشکل ہو گیا ہے۔ پاکستان میں ہر چیز وافر مقدار میں موجود ہے اور اس کے باوجود عوام اسے خرید نہیں سکتی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+