ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

ڈیجیٹل کرنسی

نیوزٹوڈے: حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مختلف قسم کی ادائیگیوں کیلئے ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ طریقہ ملک سے کالا دھن کو روکنے اور روپے کی قدر کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ نیشنل خبروں کے مطابق، اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی میں کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل کرنسی کی قدر پاکستان روپے کے برابر ہی ہو گی ، جیسے چین کی ڈیجیٹل کرنسی کا ایک یونٹ چین کی کرنسی یو آن کے برابر ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ کرنسی کی طرح لیگ ٹینڈر یعنی حکومتی ضامنت کی بنیاد پر جاری ہو گی، جس کو اسٹیٹ بینک کی مکمل حمایت حاصل ہو گی۔ حکومت کے اس منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں اس کو آہستہ سے شروع کیا جائے گا۔ آخر میں ان کاغذوں کو ختم کیا جائے گااور 90 فیصد ڈیجیٹل کرنسی استعمال ہو گا اور یہ کاغذی نوٹ 10 فیصد تک رہ جائے گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+