آئی ایم ایف کا گیس کی قیمتیں بڑھانے کا ایک اور تقاضا
- 19, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے:نگران حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی کوششیں تیز کردی ہیں جس کی وجہ سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے لوگ کم گیس استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کو بچانے کیلئے زیادہ ادائیگی کریں گے۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے-اور اس معاملے میں پیٹرولیم ڈویژن کے سینئر لوگوں سے بات کرنے پر پتہ چلا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے 12 سلیب ہیں جن میں سے ابتدائی چار سلیب ایسے ہیں جن میں صارفین بالترتیب 0.25؍ ہیکٹر مکعب میٹر، 0.5؍ ہیکٹر مکعب میٹر، 0.6؍ ہیکٹر مکعب میٹر اور 0.9؍ ہیکٹر مکعب میٹر گیس استعمال کرتے ہیں، ایسے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا-
تاہم باقی 8؍ سلیب والے صارفین کیلئے گیس میں اضافہ ہوگا۔ یہ اضافہ 3600؍ سے 3700؍ روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک ہوگا- اس سے پہلے بھی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں یکم جنوری 2023ء کو اضافہ کیا تھا۔وزارت توانائی کے ایک سینئر عہدیدارنے بتایا کہ آئی ایم ایف نے نگران حکومت پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے، اوگرا نے 2 جون 2023ء کو سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے نرخ طے کر دیے تھے۔
تبصرے