ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے اپنی خدمات پیش کر دیں

رجب طیب اردگان

نیوز ٹوڈے : نگران وزیر اعظم آف پاکستان انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں شرکت کیلیے نیو یارک پہنچ گۓ ہیں اس اجلاس میں اقوام متحدہ میں شامل کئی دوسرے اسلامی ملکوں کے رہنما بھی شریک ہیں اجلاس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ مغرب میں اسلام کے منافی اور اسلام فوبیا واقعات کو آزادی راۓ کا نام دیا جا رہا ہے جو کہ در اصل انسانیت کے خلاف ہے اور ان واقعات سے مسلمانوں کے جزبات کو مجروح کیا جا رہا ہے انہوں نے گزشتہ سال کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کے متعدد واقعات کا زکر کرتے ہوۓ کہا -

کہ مذہب اسلام میں قرآن پاک میں تمام انسانوں کو مساوی قرار دیا گیا ہے ہمارا دین تمام انسانوں کو متحد کرتا ہے اسلیے ایسے واقعات سے نا اتفاقی اور بد امنی پھیلانے کی کوشش نہ کی جاۓ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوۓ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے حصول کیلیے کشمیر کا مسئلہ حل ہونا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر معاملے کو پاکستان اور بھارت مذاکرات سے سلجھایا جا سکتا ہے کشمیر میں پائیدار امن کے قیام کیلیے ترکیہ بھی اپنا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+