کراچی کے درجنوں ہوٹلوں کے سافٹ ویئر سے 20 لاکھ پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا ہیک کر لیا گیا

سافٹ ویئر کا ڈیٹا ہیکرز

نیوز ٹوڈے: کراچی کے درجنوں ہوٹلوں میں استعمال ہونے والے سوفٹ ویئر کا ڈیٹا ہیکرز نے ہیک کر لیا ہے تقریباً بیس لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا چوری کر لیا گیا ہے جس میں ہوٹل میں آنے والے اور کھانا کھانے والے افراد کے موبائل نبمر اور کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا شامل ہے ہیکر نے ڈیٹا چوری کرکے یہ اشتہار بھی جاری کر دیا ہے کہ 20 لاکھ پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا فروخت کیا جا رہا ہے جس کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے اس ڈیٹا میں تمام تفصیل موجود ہے کہ کس بندے نے ہوٹل میں کتنی بار کھانا کھایا ، یا کتنا بل ادا کیا-

کتنے بجے ہوٹل میں آیا اور کتنے بجے واپس گیا ہیکر نے ان تمام معلومات کی تفصیل انٹر نیٹ پر لگا دی ہے اور جس کی قیمت بھی انتہائی معمولی رکھی گئی ہے اور سیمپل کے طور پر انٹر نیٹ پر کئی افراد کا پرسنل ڈیٹا دکھایا گیا ہے ہیکر نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے کراچی کے 250 سے زائد چھوٹے بڑے ریسٹورینٹس کا ڈیٹا چرا لیا ہے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل کا اس معاملے سے متعلق کہنا ہے کہ تاحال معاملے سے متعلق کوئی شکایت موصال نہیں ہوئی کسی شہری نے اپنے نمبر سے متعلق ڈیٹا لیک ہونے کی کوئی شکایت نہیں کی مختلف ہوٹلوں کے مالکان نے بھی دعوٰی کیا ہے کہ ان کے سافٹ ویئر سے کوئ ڈیٹا لیک نہیں ہوا لیکن اگر یہ دعوے سچ ہیں تو انٹر نیٹ پر یہ ڈیٹا کہاں سے آیا جو ہیکرز سیمپل کے طور پر دکھا رہے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+