مہنگائی کیخلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا، سراج الحق

جماعت اسلامی سراج الحق

نیوزٹوڈے: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی کیخلاف ہمارا اور میری قوم کا احتجاج ملک میں جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بیان ، گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے کیا اور کہا کہ سیاسی معاشی دہشت گردوں نے اپنے چہرے اور بیس بدل کے حکومت کی اور کرپٹ نظام بنایا اور اب اس ملک کو لوٹنے والوں کیخلاف یوم حساب آنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی صارفین اپنے بلوں کی ادائیگی کے لیے تیار ہے لیکن، اس میں 48 فیصد ٹیکسسز کو کوئی جواز نہیں بنتا۔ حکومت کو چاہیے، ییٹرول ، بجلی اور ڈیزل پر لاگو ٹیکس واپس لیے جائے۔ انہوں نے کہا جب تک ٹیکسوں میں کمی نہیں آتی ، ہماری جدوجہد عوام کے لیے جاری رہے گی۔ اور عوام سے بھی درخواست کی کہ دھرنے میں اپنی خاضری یقینی بنائے۔ مزید انہوں نے بتایا کہ، سندھ کے بعد ، بلوچستان میں بھی احتجاج ہو گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+