پنشن کے ناجائز طریقے سے کاٹے گئے لاکھوں روپے کی رقم واپس کرنے کا اعلان

پنشن کے ناجائز طریقے

نیوزٹوڈے: صدر مملکت کا پوسٹ آفس والوں کو ناجائز طریقے سے کاٹی گئی پنشن واپس کرنے کا حکم۔ کاٹی گئی رقم کی مالیت 13.5 لاکھ روپے تھی ، جس کو واپس کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ اپنے حکم نامے میں کہا کہ تاریخ پیدائش میں غلطی کی بنیاد پر پنشنر کی رقم کاٹی گئی ۔ ملازم مجاز اتھارٹی کے حکم پر ریٹائرمنٹ کے بعد مزید چار سال تک اپنی خدمات انجام دیتا رہا۔

صدر نے کہا کہ ، ان کی غیر قانقنی کٹوتی کرنے اور تنخواہ سے محروم رکھنا بد انتظامی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1.35 ملین روپے کی رقم پنشنری مراعات سے چار سال کی تنخواہ کے بدلے بلاجواز کاٹی گئی۔ اس سے پہلے بھی صدر مملکت نے انشورنس کمپنی کی اپیل مسترد کی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+