عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل پر جرمانہ عائد
- 21, ستمبر , 2023
نیوزٹوٖڈے: چیف جسٹس قاضی عیسی نے وکیل کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ چیف جسٹس کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہوں نے پراپرٹی کے کیس کے لیے عدالت کا وقت ضائع کرایا ہے ، جس کے باعث وکیل کو پانچ ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو مس لیڈ کیا ہے اور اس عمل سے عدالت کو ان پر اعتبار نہیں رہا۔ چیف جسٹس قاضی عیسی نے مزید کہا کہ جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے کسی بھی خیراتی ادارے میں جمع کرا دے اور رسید پیش کر دے۔
تبصرے