چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
- 21, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: آفیشنل سیکٹریٹ ایکٹ عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کو قانونی ٹیم اور ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت دے دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت میں اپنے وکیل نعیم پنجوتھہ کے زریعے وکیل لطیف کھوسہ سمیر ، سلمان اکرام سے ملاقات کی درخواست دائر کر دی۔
چئیر مین پی ٹی آئی نے درخواست میں ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کی بھی استدعا کی تھی۔ جج ابوالحسنات زوالقرنین نے چئیر مین پی ٹی آئی کی یہ درخواست منظور کر لی گئی ہے، جس کے بعد ان کو وکلا اور ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت دی جائے گی۔
تبصرے