افغانستان کی مزار شریف جیل میں قید بہرام شاہ کی موت پر پاکستانی حکام کا اظہار افسوس
- 22, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : کوہاٹ کے بہرام شاہ جو کہ افغانستان کے مزار شریف جیل میں قید تھے افغان پولیس لے بہرام شاہ کو 4 مئی کو ایک افغان شہری عبدالحمید کی شکایت پر حراست میں لیا تھا بہرام شاہ پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے وہ رقم ادا نہیں کی جس کی اس نے ضمانت لی تھی اگرچہ رقم معمولی تھی لیکن پھر بھی افغان پولیس نے جیل میں دوسرے پاکستانی قیدیوں کی طرح بہرام شاہ سے غیر انسانی سلوک کیا بہرام شاہ دل کے عارضے میں مبتلا تھا اور مزار شریف کے ایک سرکاری ہسپتال میں زیر علاج تھا ڈاکٹرز نے بہرام شاہ کی طبی رپورٹ میں ان کی صحت پر غیر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا اور انہیں کابل ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ۔
لیکن افغان پولیس نے ڈاکٹرز کی رپورٹ کو نظر انداز کرتے ہوۓ بہرام شاہ کو رہا نہیں کیا اور نہ ہی اس کا علاج کروایا جس کے نتیجے میں بہرام شاہ 18 اگست کو مزار شریف جیل میں انتقال کر گۓ پاکستانی شہری جو افغانستان میں مقیم ہیں نے اور پاکستان ی حکام نے اس کے ساتھ غیر انسانی اور غیر اخلاقی سلوک پر افسوس کا اظہار کیا ہے پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت پاکستان کی 40 سالہ میزبانی کو مدنظر رکھناچاہیے اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کرے تاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر نہ ہوں ۔
تبصرے