پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ جاری ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے

بارش کا نیا سلسلہ

نیوز ٹوڈے : صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو کہ 24 ستمبر تک جاری رہے گا کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے جس سے موسم بہت خوشگوار ہو گیا ہے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی آندھی اور طوفان کے ساتھ ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے اسلام آباد میں 30 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی مری ، گلیات اور کشمیر کے علاقوں میں بھی بارشوں کی پیشن گوئی کی جا رہی ہے -

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے مری اور گلیات میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی درپیش ہے صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں تھر پارکر ، سجاول اورعمر گوٹھ  سمیت مختلف علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ہے سندھ اور پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+