لاہور گجر پورہ میں سولہ سالہ لڑکی نے اپنے باپ کو قتل کر دیا

    نیوز ٹوڈے : لاہور کے علاقے گجر پورہ میں کرول گھاٹی کے قریب ایک سولہ سالہ لڑکی نے اپنے باپ کو قتل کر دیا تفصیل کے مطابق مقتول بلال جس کی عمر 45 سال تھی وہ درزی کا کام کرتا تھا اور پانچ بچوں کا باپ تھا اس کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں مقتول بلال گھر میں سو رہا تھا جب اس کی سولہ سالہ بیٹی آمنہ نے پستول سے باپ کے سر میں گولیاں مار دیں فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے سر میں گولیاں لگنے سے مقتول موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

     پولیس بھی جاۓ وقوعہ پر پہنچ گئی اور پولیس نے ملزمہ آمنہ کے بیانات پر اور شکوک و شبہات کی بنا پر ملزمہ آمنہ ، اس کی والدہ کومل بی بی ،  اس کے بھائی عثمان اور ایک قریبی رشتہ دار کو اپنی حراست میں لے لیا جاۓ حادثہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اور مزید کاروائی کیلیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے ابتدائی تحقیق کے مطابق باپ نے سفاکیت کی تمام حدیں پار کرتے ہوۓ بیٹی کو ہی نشانہ بنایا تھا جس پر بیٹی نے باپ کو قتل کر دیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+