پی آئی اے کی پھرتیاں ، اسلام آباد سے کراچی کا سفر 14 گھنٹے سے بھی اوپر
- 23, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : پی آئی اے کے ذریعے کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر شدید تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافر جو کہ بروز جمعہ صبح گیارہ بجے اسلام آباد پہنچ گۓ اور یہاں سے انہیں چار بجے کراچی کیلیے اڑان بھرنی تھی لیکن عملے نے 4 بجے جہاز میں فنی خرابی کا بتا کر فلائٹ کا وقت 7 بجے بتا دیا 7 سے 9 اور پھر 9 سے 11 بجے تک مسافر اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہی رہے ۔
مسافروں کو کئی گھنٹے جہاز میں بٹھانے کے بعد اتار دیا گیا 4 بجے کی کنیکٹنگ فلائٹ کے کئی مسافروں کو آگے کیلیے اڑان بھرنی تھی لیکن اسلام آباد ایئر پورٹ پر پھنسے رہنے کی وجہ سے ان کی اگلی پروازیں بھی نکل گئیں جس پر مسافروں نے غم وغصے کا اظہار کیا ہے متاثرہ مسافروں نے بتایا انہیں ایئر پورٹ پر پھنسے 13 گھنٹے ہو گۓ ہیں پی آئی اے انتظامیہ پر متاثرہ مسافر شدید برہم ہیں ۔
تبصرے